Sunan ibn Majah Hadith 784 (سنن ابن ماجہ)

[784]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: أَرَادَتْ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَتَحَوَّلُوا مِنْ دِيَارِہِمْ إِلَی قُرْبِ الْمَسْجِدِ،فَكَرِہَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعْرُوا الْمَدِينَةَ،فَقَالَ: ((يَا بَنِي سَلِمَةَ،أَلَا تَحْتَسِبُونَ آثَارَكُمْ؟)) فَأَقَامُوا

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: قبیلہ بنو سلمہ کے افراد نے چاہا کہ اپنی موجودہ رہائش ترک کر کے مسجد کے قریب منتقل ہوجائیں۔نبی ﷺ کو یہ بات اچھی نہ لگی کہ وہ مدینہ کے اطراف کو خالی چھوڑ دین،اس لئے آپ نے فرمایا: ’’اے بنو سلمہ! کیا تمہیں اپنے قدموں سے ثواب کی امید نہیں؟‘‘ چنانچہ وہ لوگ (وہیں) اقامت پذیر رہے۔