Sunan ibn Majah Hadith 791 (سنن ابن ماجہ)

[791]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِالصَّلَاةِ،فَتُقَامَ،ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا،فَيُصَلِّيَ بِالنَّاسِ،ثُمَّ أَنْطَلِقَ بِرِجَالٍ مَعَہُمْ حُزَمٌ مِنْ حَطَبٍ إِلَی قَوْمٍ لَا يَشْہَدُونَ الصَّلَاةَ،فَأُحَرِّقَ عَلَيْہِمْ بُيُوتَہُمْ بِالنَّارِ))

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میں نے ارادہ کیا تھا کہ نماز کی اقامت کہلواؤں،پھر کسی آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے،پھر جو لوگ نماز میں حاضر نہیں ہوتے،ان کے پاس کچھ مردوں کو لکڑی کے گٹھوں کے ساتھ لے جاؤں اور ان (پیچھے رہ جانے والوں) کے گھروں سمیت آگ سے جلا دوں۔‘‘