Sunan ibn Majah Hadith 794 (سنن ابن ماجہ)
[794]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ،عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ،عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ،عَنِ الْحَكَمِ بْنِ مِينَاءَ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ،وَابْنُ عُمَرَ أَنَّہُمَا سَمِعَا النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: عَلَی أَعْوَادِہِ ((لَيَنْتَہِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِہِمُ الْجَمَاعَاتِ،أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللہُ عَلَی قُلُوبِہِمْ،ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنَ الْغَافِلِينَ))
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے نبی ﷺ کو منبر پر یہ فرماتے سنا: ’’لوگوں کو جماعت ترک کرنے سے باز آجانا چاہیے،ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر ضرور مہر لگا دے گا،پھر وہ ضرور غافلوں میں شامل ہو جائیں گے۔‘‘