Sunan ibn Majah Hadith 797 (سنن ابن ماجہ)

[797]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: أَنْبَأَ أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ أَثْقَلَ الصَّلَاةِ عَلَی الْمُنَافِقِينَ صَلَاةُ الْعِشَاءِ،وَصَلَاةُ الْفَجْرِ،وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيہِمَا لَأَتَوْہُمَا وَلَوْ حَبْوًا))

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’منافقوں پر جو نمازیں سب سے بھاری ہیں،وہ عشاء کی نماز اور فجر کی نماز ہے،اور اگر انہیں معلوم ہوتا کہ ان میں کیا کچھ ہے،تو وہ ضرور حاضر ہوتے خواہ گھسٹ کر آنا پڑتا۔‘‘