Sunan ibn Majah Hadith 801 (سنن ابن ماجہ)

[801]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ ثَابِتٍ،عَنْ أَبِي أَيُّوبَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ،فَرَجَعَ مَنْ رَجَعَ،وَعَقَّبَ مَنْ عَقَّبَ،فَجَاءَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مُسْرِعًا،قَدْ حَفَزَہُ النَّفَسُ،وَقَدْ حَسَرَ عَنْ رُكْبَتَيْہِ،فَقَالَ: أَبْشِرُوا،ہَذَا رَبُّكُمْ قَدْ فَتَحَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ السَّمَاءِ،يُبَاہِي بِكُمُ الْمَلَائِكَةَ،يَقُولُ: انْظُرُوا إِلَی عِبَادِي قَدْ قَضَوْا فَرِيضَةً،وَہُمْ يَنْتَظِرُونَ أُخْرَی

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مغرب کی نماز ادا کی۔اس کے بعد جسے واپس جانا تھا،واپس چلا گیا،اور جیسے بیٹھنا تھا وہ بیٹھا رہا۔(اتنے میں) رسول اللہ ﷺ تیزی سے تشریف لائے،آپ کا سانس پھولا ہوا تھا،اور آپ نے گٹھنوں سے کپڑا اٹھا رکھا تھا۔آپ نے فرمایا: ’’خوش ہو جاؤ،تمہارے رب نے آسمان کا ایک دروازہ کھولا ہے اور فرشتوں کے سامنے تمہارا ذکر فخر سے کر رہا ہے،فرما رہا ہے: میرے بندوں کو دیکھو انہوں نے ایک فرض ادا کیا ہے،اور دوسرے فرض(کی ادائیگی کے وقت) کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘