Sunan ibn Majah Hadith 800 (سنن ابن ماجہ)
[800]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا شَبَابَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ،عَنِ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((مَا تَوَطَّنَ رَجُلٌ مُسْلِمٌ الْمَسَاجِدَ لِلصَّلَاةِ وَالذِّكْرِ،إِلَّا تَبَشْبَشَ اللہُ لَہُ،كَمَا يَتَبَشْبَشُ أَہْلُ الْغَائِبِ بِغَائِبِہِمْ إِذَا قَدِمَ عَلَيْہِمْ))
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جو مسلمان مرد نماز اور ذکر کے لئے مسجدوں میں پابندی سے حاضر ہوتا ہے،اللہ تعالیٰ اس سے ایسا خوش ہوتا ہے،جس طرح مسافر کے گھر والے اس کے گھر آنے پر خوش ہوتے ہیں۔‘‘