Sunan ibn Majah Hadith 805 (سنن ابن ماجہ)
[805]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ،عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ،عَنْ أَبِي زُرْعَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،إِذَا كَبَّرَ سَكَتَ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ،قَالَ: فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي،أَرَأَيْتَ سُكُوتَكَ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ،فَأَخْبِرْنِي مَا تَقُولُ،قَالَ: أَقُولُ: اللہُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ،كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ،اللہُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ،كَالثَّوْبِ الْأَبْيَضِ مِنَ الدَّنَسِ،اللہُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےا نہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب تکبیر تحریمہ کہتے تو تکبیر اور قراءت کے درمیان تھوڑی دیر خاموش رہتے۔میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول میرے ماں باپ آپ پر قربان،تکبیر اور قراءت کے درمیان آپ خاموش رہتے ہیں۔ارشاد فرمایئے کہ آپ اس وقت کیا پڑھتے ہیں۔آپ نے فرمایا: ’’اللہُمَّ بَاعِدْ بَیْنِی وَبَیْنَ خَطَایَایَ کَمَا بَاعَدْتَ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ،اللہُمَّ نَقِّنِی مِنَ الْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الأَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ،اللہُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ‘‘ ’’اے اللہ! میرے درمیان اور میرے گناہوں کے درمیان اس طرح دوری ڈال دے جس طرح تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلہ کر دیا ہے۔اے اللہ! مجھے میرے گناہوں سے پاک کر دے،جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے پاک کیا جاتا ہے۔اے اللہ! مجھے پانی،برف اور اولوں کے ذریعے سے میرے گناہوں سے صاف کر دے۔‘‘