Sunan ibn Majah Hadith 807 (سنن ابن ماجہ)
[807]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،عَنْ عَاصِمٍ الْعَنَزِيِّ،عَنِ ابْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ،قَالَ: ((اللہُ أَكْبَرُ كَبِيرًا،اللہُ أَكْبَرُ كَبِيرًا)) ثَلَاثًا،((الْحَمْدُ لِلَّہِ كَثِيرًا،الْحَمْدُ لِلَّہِ كَثِيرًا)) ثَلَاثًا،((سُبْحَانَ اللہِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا)) ثَلَاثَ مَرَّاتِ،((اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ،مِنْ ہَمْزِہِ،وَنَفْخِہِ،وَنَفْثِہِ)) قَالَ عَمْرٌو: ہَمْزُہُ: الْمُوتَةُ،وَنَفْثُہُ: الشِّعْرُ،وَنَفْخُہُ: الْكِبْرُ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ نماز شروع کرتے تو تین بار فرماتے: (اللہ اکبر کبیرا،اللہ اکبر کبیرا)’’اللہ بڑا ہے،سب سے بڑا،اللہ بڑا ہے،سب سے بڑا‘‘ پھر تین بار فرماتے:(الحمدللہ کثیرا الحمدللہ کثیرا)’’سب تعریف اللہ ہی کی ہے،بہت زیادہ۔سب تعریف اللہ ہی کی ہے۔بہت زیادہ تعریف۔‘‘ پھر تین بار کہتے: (سبحان اللہ بکرۃ واصیلا) ’’میں صبح شام اللہ کی تسبیح و تقدیس کرتا ہوں۔‘‘ (اور بعد میں یہ کلمات بھی پڑھتے)(اللھم! انی اعوذبک من الشیطان الرجیم من ھمزہ ونفخہ ونفثہ) ’’اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں،مردود شیطان سے،اس کے (شرارت کے ساتھ) چھونے سے،اس کی پھونک سے اور اس کے تھتکارنے سے۔‘‘ حضرت عمرو(بن مرہ)رحمہ اللہ نے فرمایا:اس کے چھونے سے مراد موتہ کی بیماری ہے۔اور اس کا تھتکارنا(خلاف شریعت)شاعری ہے‘اور اس کی پھونک تکبر ہے۔