Sunan ibn Majah Hadith 808 (سنن ابن ماجہ)
[808]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ،عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ،عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ،وَہَمْزِہِ،وَنَفْخِہِ،وَنَفْثِہِ)) قَالَ: ہَمْزُہُ: الْمُوتَةُ،وَنَفْثُہُ: الشِّعْرُ،وَنَفْخُہُ: الْكِبْرُ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: (اللہم! انی اعوذبک من الشیطان الرجیم،وھمزہ ونفخہ ونفثہ)’’اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں،مردود شیطان سے،اس کے چھونے سے اس کی پھونک سے اور اس کے تھتکارنے سے۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں کہ:اس کے چھونے سے مراد موتہ کی بیماری ہے۔اور اس کا تھتکارناشاعری ہے‘اور اس کی پھونک تکبر ہے۔