Sunan ibn Majah Hadith 815 (سنن ابن ماجہ)
[815] إسنادہ ضعیف
ترمذي (244)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ،عَنِ الْجُرَيْرِيِّ،عَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَايَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُغَفَّلِ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: وَقَلَّمَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَشَدَّ عَلَيْہِ فِي الْإِسْلَامِ حَدَثًا مِنْہُ،فَسَمِعَنِي وَأَنَا أَقْرَأُ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ [الفاتحة: 1] فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّ إِيَّاكَ وَالْحَدَثَ،فَإِنِّي صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ،وَمَعَ عُمَرَ،وَمَعَ عُثْمَانَ،فَلَمْ أَسْمَعْ رَجُلًا مِنْہُمْ يَقُولُہُ،فَإِذَا قَرَأْتَ،فَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ [الفاتحة: 2]
جناب یزید بن عبداللہ بن مغفل سے روایت ہے،انہوں نے اپنے والد(سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ) کے بارے میں فرمایا: میں نے اسلام میں بدعت سے نفرت کرنے میں ان سے سخت افراد شاذ و نادر ہی دیکھے ہیں۔انہوں نے مجھے (نماز میں) ﴿ بسم اللہ الرحمن الرحیم ﴾ پڑھتے سنا۔تو فرمایا: بیٹا! بدعت سے اجتناب کرو۔میں نے رسول اللہ ﷺ کی اقتدا میں بھی نمازیں پڑھی ہیں اور ابو بکر،عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے ساتھ بھی۔میں نے ان میں سے کسی کو ایسے پڑھتے نہیں سنا۔اس لئے جب تم قراءت کرو تو کہو: ﴿ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴾۔