Sunan ibn Majah Hadith 817 (سنن ابن ماجہ)

[817]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ،عَنْ أَصْبَغَ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَہُوَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ،كَأَنِّي أَسْمَعُ قِرَاءَتَہُ: فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ الْجَوَارِ الْكُنَّسِ [التكوير: 16]

سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی اور آپ فجر کی نماز میں قراءت فرما رہے تھے۔(مجھے وہ تلاوت اس طرح یاد ہے) گویا میں اب بھی آپ سے یہ آیات سن رہا ہوں:(فَلَآ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ الْجَـــوَارِ الْکُنَّسِ) ’’میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے،چلنے والے،چھپنے ستاروں کی۔‘‘