Sunan ibn Majah Hadith 836 (سنن ابن ماجہ)

[836]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ،أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ صَلَّی بِأَصْحَابِہِ الْعِشَاءَ،فَطَوَّلَ عَلَيْہِمْ،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((اقْرَأْ بِالشَّمْسِ وَضُحَاہَا،وَسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَی،وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی،وَاقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ))

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اپنے مقتدیوں کو عشاء کی نماز پڑھائی اور اس میں طویل قراءت کی تو نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تم (ایسی سورتیں) پڑھا کرو: (وَالشَّمْسِ وَضُحٰیہَا-سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلَی-وَالَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی-اور اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ)