Sunan ibn Majah Hadith 838 (سنن ابن ماجہ)
[838]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ،عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ،أَنَّ أَبَا السَّائِبِ أَخْبَرَہُ،أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ صَلَّی صَلَاةً لَمْ يَقْرَأْ فِيہَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ،فَہِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ)) فَقُلْتُ: يَا أَبَا ہُرَيْرَةَ،فَإِنِّي أَكُونُ أَحْيَانًا وَرَاءَ الْإِمَامِ،فَغَمَزَ ذِرَاعِي وَقَالَ: يَا فَارِسِيُّ،اقْرَأْ بِہَا فِي نَفْسِكَ
سیدنا ابو سائب رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے کوئی نماز پڑھی اور اس میں ام القرآن (سورہٴ فاتحہ) نہ پڑھی تو وہ (نماز) ناقص ہے،نا مکمل ہے۔(ابو سائب رحمہ اللہ فرماتے ہیں) میں نے عرض کیا: سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ!کبھی میں امام کے پیچھے بھی ہوتا ہوں (تو پھر بھی پڑھوں؟) انہوں نے میرے بازو کو دبایا اور فرمایا: اے فارسی! اسے اپنے جی میں (آہستہ) پڑھ لے۔