Sunan ibn Majah Hadith 842 (سنن ابن ماجہ)

[842] إسنادہ ضعیف

معاویۃ بن یحیی الصدفي أبو روح: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 408

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَی،عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ،عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ،عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ،قَالَ: سَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ: أَقْرَأُ وَالْإِمَامُ يَقْرَأُ؟ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: أَفِي كُلِّ صَلَاةٍ قِرَاءَةٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((نَعَمْ)) فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: وَجَبَ ہَذَا

سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،ان سے ایک شخص نے سوال کیا: کیا میں اس وقت بھی قراءت کیا کروں جب امام قراءت کر رہا ہو؟ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک آدمی نے نبی ﷺ سے سوال کیا تھا: کیا ہر نماز میں قراءت ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہاں‘‘۔حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: یہ تو واجب ہوگئی۔