Sunan ibn Majah Hadith 843 (سنن ابن ماجہ)
[843]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ مِسْعَرٍ،عَنْ يَزِيدَ الْفَقِيرِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: ((كُنَّا نَقْرَأُ فِي الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ خَلْفَ الْإِمَامِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ،بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ،وَسُورَةٍ وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ))
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم لوگ امام کے پیچھے ظہر اور عصر کی نمازوں میں پہلی دو رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ اور کوئی اور سورت پڑھتے تھے اور بعد کی دو رکعتوں میں(صرف) سورہٴ فاتحہ پڑھتے تھے۔