Sunan ibn Majah Hadith 862 (سنن ابن ماجہ)

[862]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ،عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ،قَالَ: سَمِعْتُہُ،وَہُوَ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،أَحَدُہُمْ أَبُو قَتَادَةَ بْنُ رِبْعِيٍّ،قَالَ: أَنَا أَعْلَمُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،((كَانَ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ،اعْتَدَلَ قَائِمًا،وَرَفَعَ يَدَيْہِ،حَتَّی يُحَاذِيَ بِہِمَا مَنْكِبَيْہِ)) ثُمَّ قَالَ ((اللہُ أَكَبْرُ)) وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ،رَفَعَ يَدَيْہِ،حَتَّی يُحَاذِيَ بِہِمَا مَنْكِبَيْہِ،فَإِذَا قَالَ ((سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ)) رَفَعَ يَدَيْہِ،فَاعْتَدَلَ،فَإِذَا قَامَ مِنَ الثِّنْتَيْنِ،كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْہِ،حَتَّی يُحَاذِيَ مَنْكِبَيْہِ،كَمَا صَنَعَ،حِينَ افْتَتَحَ الصَّلَاةَ

سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے دس صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کی موجودگی میں فرمایا جن میں سیدنا قتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ بھی تھے: جو رسول اللہ ﷺ کی نماز (کا طریقہ) تم سب سے زیادہ جانتا ہوں۔آپ ﷺ جب نماز میں کھڑے ہوتے تو بالکل سیدھے کھڑے ہوتے اور اپنے ہاتھ اتنے بلند کرتے کہ کندھوں کے برابر اٹھا لیتے،پھر کہتے اللہ اکبر،پھر جب رکوع کرنا چاہتے تو ونوں ہاتھ اٹھاتے حتی کہ انہیں کندھوں کے برابر بلند کر لیتے۔جب (سمع اللہ لمن حمدہ) کہتے تو رفع یدین کرتے اور سیدھے کھڑے ہو جاتے،جب وہ دو رکعتیں پڑھ کر (تیسری رکعت کے لئے) اٹھتے تو (اللہ اکبر) کہتے اور دونوں ہاتھ اٹھاتے،حتی کہ کندھوں کے برابر بلند کر لیتے جیسے نماز شروع کرتے وقت کیا تھا۔