Sunan ibn Majah Hadith 863 (سنن ابن ماجہ)
[863]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ سَہْلٍ السَّاعِدِيُّ،قَالَ: اجْتَمَعَ أَبُو حُمَيْدٍ،وَأَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ،وَسَہْلُ بْنُ سَعْدٍ،وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ،فَذَكَرُوا صَلَاةَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ: أَنَا أَعْلَمُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((قَامَ،فَكَبَّرَ،وَرَفَعَ يَدَيْہِ،ثُمَّ رَفَعَ حِينَ كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ،ثُمَّ قَامَ فَرَفَعَ يَدَيْہِ،وَاسْتَوَی حَتَّی رَجَعَ كُلُّ عَظْمٍ إِلَی مَوْضِعِہِ))
سیدنا عباس بن سہل ساعدی رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: سیدنا ابو حمید (ساعدی) سیدنا ابو اسید ساعدی،سیدنا سہل بن سعد اور سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہم (ایک مجلس میں)جمع ہوگئے۔انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی نماز کا تذکرہ کیا تو ابو حمید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم سب سے زیادہ میں اللہ کے رسول ﷺ کی نماز سے واقف ہوں۔رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے تو (اللہ اکبر) کہا اور رفع الیدین کیا۔پھر جب رکوع کے لئے (اللہ اکبر) کہا تو رفع الیدین کیا،پھر کھڑے ہوئے تو رفع الیدین کیا،اور سیدھے کھڑے ہوگئے حتی کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر واپس آگئی۔