Sunan ibn Majah Hadith 864 (سنن ابن ماجہ)
[864]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو أَيُّوبَ الْہَاشِمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ،عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْفَضْلِ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ،قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْہِ حَتَّی يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْہِ،وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ،وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّكُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ،وَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ))
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ جب فرض نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوتے،تو (اللہ اکبر) کہتے اور دونوں ہاتھ اٹھاتے حتی کہ وہ کندھوں کے برابر(بلند) ہو جاتے۔جب رکوع کرنا چاہتے تو اسی طرح کرتے،جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اسی طرح کرتے اور جب دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہوتے تو (پھر)اسی طرح کرتے