Sunan ibn Majah Hadith 871 (سنن ابن ماجہ)

[871]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَدْرٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ،عَنْ أَبِيہِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ،وَكَانَ مِنَ الْوَفْدِ،قَالَ: خَرَجْنَا إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَبَايَعْنَاہُ وَصَلَّيْنَا خَلْفَہُ،فَلَمَحَ بِمُؤْخِرِ عَيْنِہِ رَجُلًا،لَا يُقِيمُ صَلَاتَہُ،-يَعْنِي صُلْبَہُ-فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ،فَلَمَّا قَضَی النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ،قَالَ: ((يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا يُقِيمُ صُلْبَہُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ))

سیدنا علی بن شیبان رضی اللہ عنہ جو اپنے قبیلے کے وفد میں شامل تھے،انہوں نے فرمایا: ہم لوگ(اپنے علاقے سے) روانہ ہو کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ہم نے آپ ﷺ کی بیعت کی اور آپ کے پیچھے نماز ادا کی۔آپ ﷺ نے آنکھ کے کنارے سے ایک آدمی کو دیکھا کہ رکوع اور سجدہ صحیح ادا نہیں کر رہا تھا،یعنی کمر سیدھی نہیں کر رہا تھا۔جب نبی ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ’’اے مسلمانوں کی جماعت! اس شخص کی کوئی نماز نہیں جو رکوع اور سجدہ میں کمر کو سیدھی نہیں کرتا۔‘‘