Sunan ibn Majah Hadith 890 (سنن ابن ماجہ)

[890] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (886) ترمذي (261)

انوار الصحیفہ ص 409، 410

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاہِلِيُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ يَزِيدَ الْہُذَلِيِّ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ فِي رُكُوعِہِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ ثَلَاثًا فَإِذَا فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ تَمَّ رُكُوعُہُ وَإِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ فِي سُجُودِہِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی ثَلَاثًا فَإِذَا فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ تَمَّ سُجُودُہُ وَذَلِكَ أَدْنَاہُ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص رکوع کرے تو اسے چاہیے کہ رکوع میں تین بار کہے: (سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ) ’’پاک ہے میرا رب عظمتوں والا۔‘‘ جب اس نے ایسا کیا تو اس کا ارکوع پورا ہو گیا اور جب کوئی شخص سجدہ کرے تو سجدے میں تین بار کہے:(سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی)’’پاک ہے میرا رب سب سے بلند و برتر‘‘ جب اس نے ایسا کیا تو اس کا سجدہ مکمل ہوگیا اور یہ کم از کم مقدار ہے۔‘‘