Sunan ibn Majah Hadith 889 (سنن ابن ماجہ)
[889]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ فِي رُكُوعِہِ وَسُجُودِہِ سُبْحَانَكَ اللہُمَّ وَبِحَمْدِكَ اللہُمَّ اغْفِرْ لِي يَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ رکوع اور سجدے میں یہ دعا کثرت سے پڑھتے تھے:(سُبْحَانَکَ اللہُمَّ وَبِحَمْدِکَ،اللہُمَّ اغْفِرْ لِی) ’’اے اللہ! میں تیری تعریف کے ساتھ پاکیزگی بیان کرتا ہوں،اے اللہ! مجھے بخش دے۔‘‘ آپ(اس دعا کے ذریعے سے) قرآن پر عمل کرتے تھے۔