Sunan ibn Majah Hadith 901 (سنن ابن ماجہ)
[901]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
-حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ،عَنْ قَتَادَةَ،ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ،وَہِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللہِ،عَنْ قَتَادَةَ وَہَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ،عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا،وَبَيَّنَ لَنَا سُنَّتَنَا،وَعَلَّمَنَا صَلَاتَنَا،فَقَالَ إِذَا صَلَّيْتُمْ،فَكَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ،فَلْيَكُنْ مِنْ أَوَّلِ قَوْلِ أَحَدِكُمْ: التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ،الصَّلَوَاتُ لِلَّہِ،السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّہَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَكَاتُہُ،السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِينَ،أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ،سَبْعُ كَلِمَاتٍ ہُنَّ تَحِيَّةُ الصَّلَاةِ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا اور ہمارے لئے ہماری سنتیں بیان فرمائیں اور ہمیں نماز کی تعلیم دی،(اسی دوران میں) فرمایا: ’’جب تم نماز پڑھو،اور قعدہ تک پہنچ جاؤ تو تم میں سے (ہر) کسی کو سب سے پہلے یوں کہنا چاہیے:(التَّحِیَّاتُ الطَّیِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّہِ السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہُ السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِینَ أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ)’’پاکیزہ آداب اور عبادات اللہ ہی کے لئے ہیں۔اے نبی! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں (نازل) ہوں،ہم پر بھی سلامتی ہو،اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ یہ سات جملے نماز کا تحیہ(التحیات) ہیں۔‘‘