Sunan ibn Majah Hadith 902 (سنن ابن ماجہ)
[902] إسنادہ ضعیف
نسائي (1176)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ،ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَكِيمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا التَّشَہُّدَ،كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ ((بِاسْمِ اللہِ وَبِاللہِ،التَّحِيَّاتُ لِلَّہِ،وَالصَّلواتُ وَالطَّيِّبَاتُ لِلَّہِ،السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّہَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَكَاتُہُ،السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِينَ،أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ،أَسْأَلُ اللہَ الْجَنَّةَ،وَأَعُوذُ بِاللہِ مِنَ النَّارِ))
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمیں تشہد اس طرح سکھاتے تھے جس طرح قرآن کی کوئی سورت سکھاتے تھے۔(اور وہ اس طرح ہے:(بِاسْمِ اللہِ وَبِاللہِ التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ لِلَّہِ السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہُ السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِینَ أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ أَسْأَلُ اللہَ الْجَنَّۃَ وَأَعُوذُ بِاللہِ مِنَ النَّارِ) ’’اللہ کے نام سے اللہ کی توفیق سے،زبانی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں۔ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلامتی ہو۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(ﷺ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔میں اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔‘‘