Sunan ibn Majah Hadith 910 (سنن ابن ماجہ)

[910] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (792) وانظر الحدیث الآتي (3847)

انوار الصحیفہ ص 410، 411

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی الْقَطَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: لِرَجُلٍ ((مَا تَقُولُ فِي الصَّلَاةِ؟)) قَالَ: أَتَشَہَّدُ،ثُمَّ أَسْأَلُ اللہَ الْجَنَّةَ،وَأَعُوذُ بِہِ مِنَ النَّارِ،أَمَا وَاللہِ مَا أُحْسِنُ دَنْدَنَتَكَ،وَلَا دَنْدَنَةَ مُعَاذٍ،فَقَالَ: ((حَوْلَہَا نُدَنْدِنُ))

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا: ’’تم نماز میں کیا پڑھتے ہو؟‘‘ اس نے کہا: میں تشہد پڑھتا ہوں،پھر اللہ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور جہنم سے اس کی پناہ مانگتا ہوں۔قسم ہے اللہ کی! مجھے وہ دعائیں تو آتی نہیں جو آپ آہستہ آہستہ پڑھتے رہتے ہیں یا جو معاذ رضی اللہ گنگناتے ہیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہم بھی یہی کچھ گنگناتے ہیں۔‘‘