Sunan ibn Majah Hadith 913 (سنن ابن ماجہ)

[913]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی،وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،وَإِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ،قَالُوا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،((أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،كَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ،وَضَعَ يَدَيْہِ عَلَی رُكْبَتَيْہِ،وَرَفَعَ إِصْبَعَہُ الْيُمْنَی الَّتِي تَلِي الْإِبْہَامَ،فَيَدْعُو بِہَا،وَالْيُسْرَی عَلَی رُكْبَتِہِ بَاسِطَہَا عَلَيْہَا))

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب نماز میں بیٹھتے تو دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے اور دائیں ہاتھ کی انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اٹھاتے،اس کے ساتھ دعا کرتے اور آپ نے بایاں ہاتھ اپنے گھٹنے پر پھیلا کر رکھا ہوا ہوتا تھا۔