Sunan ibn Majah Hadith 912 (سنن ابن ماجہ)
[912]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِيسَ،عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ،قَالَ: ((رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَدْ حَلَّقَ بِالْإِبْہَامِ وَالْوُسْطَی،وَرَفَعَ الَّتِي تَلِيہِمَا،يَدْعُو بِہَا فِي التَّشَہُّدِ))
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے انگوٹھے اور درمیان کی انگلی سے حلقہ بنایا اور اس کے قریب کی انگلی(شہادت کی انگلی) کو اٹھایا،آپ تشہد میں اس کے ساتھ (اشارہ کرتے ہوئے) دعا کر رہے تھے۔