Sunan ibn Majah Hadith 917 (سنن ابن ماجہ)
[917] إسنادہ ضعیف
أبو إسحاق عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ،عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ،عَنْ أَبِي مُوسَی،قَالَ: ((صَلَّی بِنَا عَلِيٌّ،يَوْمَ الْجَمَلِ،صَلَاةً ذَكَّرَنَا صَلَاةَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَإِمَّا أَنْ نَكُونَ نَسِينَاہَا،وَإِمَّا أَنْ نَكُونَ تَرَكْنَاہَا،فَسَلَّمَ عَلَی يَمِينِہِ وَعَلَی شِمَالِہِ))
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جنگِ جَمَل کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں ایسی نماز پڑھائی کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی نماز کی یاد دلا دی،جسے ہم فراموش کر چکے تھے یا (کوتاہی کی وجہ سے) چھوڑ بیٹھے تھے۔(اس نماز میں) انہوں نے دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرا۔