Sunan ibn Majah Hadith 939 (سنن ابن ماجہ)

[939]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

-حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُہَلَّبِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ،أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ،أَمَرَ الْمُؤَذِّنَ أَنْ يُؤَذِّنَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ،وَذَلِكَ يَوْمٌ مَطِيرٌ،فَقَالَ: اللہُ أَكْبَرُ،اللہُ أَكْبَرُ،أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ،ثُمَّ قَالَ: نَادِ فِي النَّاسِ فَلْيُصَلُّوا فِي بُيُوتِہِمْ فَقَالَ لَہُ النَّاسُ: مَا ہَذَا الَّذِي صَنَعْتَ؟ قَالَ: ((قَدْ فَعَلَ ہَذَا مَنْ ہُوَ خَيْرٌ مِنِّي،تَأْمُرُنِي أَنْ أُخْرِجَ النَّاسَ مِنْ بُيُوتِہِمْ،فَيَأْتُونِي يَدُوسُونَ الطِّينَ إِلَی رُكَبِہِمْ))

سیدنا عبداللہ بن حارث نوفل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ (ایک بار) جمعہ کے دن سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مؤذن کو اذان کہنے کا حکم دیا۔اس دن بارش ہو رہی تھی۔مؤذن نے کہا: (اللہُ أَکْبَرُ اللہُ أَکْبَرُ أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللہُ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ)پھر (ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مؤذن سے) فرمایا: لوگوں میں اعلان کر دو کہ گھروں میں نماز پڑھ لیں۔(مؤذن نے صلو فی رحالکم کہہ کر باقی اذان مکمل کر دی) لوگوں نے انہیں کہا: آپ نے یہ کیا(عجیب کام) کر دیا؟ انہوں نے فرمایا: یہ کام انہوں نے بھی کیا تھا جو مجھ سے افضل تھے(رسول اللہ ﷺ نے اسی طرح اذان کہلوائی تھی)کیا آپ مجھ سے یہ چاہتے ہیں کہ میں لوگوں کو گھروں سے نکالوں اور وہ گھٹنوں تک کیچڑے میں دھنستے ہوئے میرے پاس(نماز باجماعت کی ادائیگی کے لئے) آئیں؟