Sunan ibn Majah Hadith 940 (سنن ابن ماجہ)

[940]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ،عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ،عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَةَ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي وَالدَّوَابُّ تَمُرُّ بَيْنَ أَيْدِينَا،فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: ((مِثْلُ مُؤَخِّرَةِ الرَّحْلِ،تَكُونُ بَيْنَ يَدَيْ أَحَدِكُمْ،فَلَا يَضُرُّہُ مَنْ مَرَّ بَيْنَ يَدَيْہِ))

سیدنا طلحہ بن عبداللہ تیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم نماز پڑھ رہے تھے اور جانور ہمارے سامنے سے گزر رہے تھے۔یہ بات رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کی گئی تو آپ نے فرمایا: ’’کسی کے سامنے کجاوے کی پچھلی لکڑی جتنی چیز(سترہ کے طور پر) موجود ہو تو آگے سے گزرنے والا اسے کوئی نقصان نہ دے گا۔‘‘