Sunan ibn Majah Hadith 948 (سنن ابن ماجہ)
[948] إسنادہ ضعیف
أم محمد بن قیس: لم أجد من وثقہا
والسند ضعفہ البوصیري
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ،ہُوَ قَاصُّ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ،عَنْ أُمِّہِ،عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،((يُصَلِّي فِي حُجْرَةِ أُمِّ سَلَمَةَ)) فَمَرَّ بَيْنَ يَدَيْہِ عَبْدُ اللہِ،أَوْ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ،فَقَالَ بِيَدِہِ،فَرَجَعَ،فَمَرَّتْ زَيْنَبُ بِنْتُ أُمِّ سَلَمَةَ،فَقَالَ: بِيَدِہِ ہَكَذَا،فَمَضَتْ،فَلَمَّا صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((ہُنَّ أَغْلَبُ))
سیدہ ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے بیان فرمایا: رسول اللہ ﷺ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں نماز پڑھ رہے تھے۔آپ کے سامنے سے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ یا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہما گزرنے لگے تو نبی ﷺ نے ہاتھ (کے اشارے) سے روکا،وہ واپس پلٹ گئے،پھر سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہما گزرنے لگیں تو آپ ﷺ نے ہاتھ سے اسی طرح منع کیا لیکن وہ گزر گئیں۔جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ’’عورتیں غالب آجاتی ہیں۔‘‘