Sunan ibn Majah Hadith 947 (سنن ابن ماجہ)
[947]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: ((كَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِعَرَفَةَ،فَجِئْتُ أَنَا وَالْفَضْلُ عَلَی أَتَانٍ،فَمَرَرْنَا عَلَی بَعْضِ الصَّفِّ،فَنَزَلْنَا عَنْہَا وَتَرَكْنَاہَا،ثُمَّ دَخَلْنَا فِي الصَّفِّ))
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ میدان عرفات میں نماز پڑھ رہے تھے۔میں اور فضل رضی اللہ عنہ ایک گدھی پر سوار ہو کر آئے اور ہم صف کے کچھ حصے کے سامنے سے گزرے،پھر ہم اس سے اترے اور اسے چھوڑ دیا،پھر ہم صف میں شامل ہوگئے۔