Sunan ibn Majah Hadith 973 (سنن ابن ماجہ)
[973]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ،عَنْ الشَّعْبِيِّ،عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ،فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ،فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِہِ،فَأَخَذَ بِيَدِي،فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِہِ))
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں ایک رات اپنی خالہ(ام المومنین) سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ٹھہرا۔رات کو نبی ﷺ نماز(تہجد) ادا کرنے کے لئے کھڑے ہوئے۔میں آپ کی بائیں طرف جا کھڑا ہوا۔آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے دائیں طرف کھڑآ کر لیا۔