Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1002 (مشکوۃ المصابیح)

[1002] حسن، رواہ الترمذي (381 وقال: إسنادہ لیس بذاک و میمون أبو حمزۃ قد ضعفہ بعض أھل العلم) ٭ قلت: میمون الأعور توبع و أبو صالح مولٰی طلحۃ: حسن الحدیث، صحح لہ الحاکم (271/1) والذہبي .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أم سَلمَة قَالَتْ: رَأَی النَّبِيُّ ﷺ غُلَامًا لَنَا يُقَالُ لَہُ: أَفْلَحُ إِذَا سَجَدَ نَفَخَ فَقَالَ: ((يَا أَفْلَحُ تَرِّبْ وَجْہَكَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمارے افلح نامی غلام کو دیکھا کہ جب وہ سجدہ کرتا تو پھونک مارتا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’افلح! اپنے چہرے کو مٹی لگنے دو۔‘‘ حسن،رواہ الترمذی۔