Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1009 (مشکوۃ المصابیح)

[1009] حسن، رواہ أحمد (2/ 448 ح 9785) [و ابن ماجہ (1220) و للحدیث شواھد۔ ]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ فَلَمَّا كَبَّرَ انْصَرَفَ وَأَوْمَأَ إِلَيْہِمْ أَنْ كَمَا كُنْتُمْ. ثُمَّ خَرَجَ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ جَاءَ وَرَأَسُہُ يَقْطُرُ فَصَلَّی بِہِمْ. فَلَمَّا صَلَّی قَالَ: ((إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا فنسيت أَن أَغْتَسِل)) . رَوَاہُ أَحْمد

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز کے لیے تشریف لائے،چنانچہ آپ نے جب اللہ اکبر کہا تو پھر واپس چلے گئے اور انہیں اشارہ کیا کہ وہ اسی حالت میں رہیں،پھر آپ گئے،غسل کیا،پھر تشریف لائے تو آپ کے سر سے پانی کے قطرے گر رہے تھے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں نماز پڑھائی،جب نماز پڑھ چکے تو فرمایا:’’میں جنبی تھا،اور میں غسل کرنا بھول گیا تھا۔‘‘ حسن،رواہ احمد۔