Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1015 (مشکوۃ المصابیح)

[1015] رواہ مسلم (88/ 571) و مالک (95/1 ح 210)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عَطاء بن يسَار وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِہِ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّی ثَلَاثًا أم أَرْبعا فليطرح الشَّك وليبن عَلَی مَا اسْتَيْقَنَ ثُمَّ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ فَإِنْ كَانَ صَلَّی خَمْسًا شَفَعْنَ لَہُ صَلَاتَہُ وَإِنْ كَانَ صَلَّی إِتْمَامًا لِأَرْبَعٍ كَانَتَا تَرْغِيمًا لِلشَّيْطَانِ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ وَرَوَاہُ مَالِكٌ عَنْ عَطَاءٍ مُرْسَلًا. وَفِي رِوَايَتِہِ: ((شَفَعَہَا بِہَاتَيْنِ السَّجْدَتَيْنِ))

عطا بن یسار،ابوسعید ؓ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو اور اسے پتہ نہ چلے کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں،تین یا چار،تو وہ شک دور کرے اور یقین پر بنیاد رکھے،پھر سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کرے،اگر اس نے پانچ رکعت پڑھ لی ہیں تو یہ دو سجدے اس کی نماز کو جفت بنا دیں گے،اور اگر اس نے یہ رکعت چار مکمل کرنے کے لیے پڑھی ہے تو پھر وہ دو سجدے شیطان کی تذلیل کے لیے ہوں گے۔‘‘ مسلم،امام مالک نے عطاء سے مرسل روایت کیا ہے،اور ان کی روایت میں ہے:’’اس نے ان دو سجدوں سے اس کو جفت بنا دیا۔‘‘ رواہ مسلم و مالک۔