Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1016 (مشکوۃ المصابیح)
[1016] متفق علیہ، رواہ البخاري (401) و مسلم (89/ 572)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ صَلَّی الظُّہْرَ خَمْسًا فَقِيلَ لَہُ: أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ: ((وَمَا ذَاكَ؟)) قَالُوا: صَلَّيْتَ خَمْسًا. فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَمَا سَلَّمَ. وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: ((إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ أَنْسَی كَمَا تَنْسَوْنَ فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي وَإِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِہِ فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ فَلْيُتِمَّ عَلَيْہِ ثُمَّ لِيُسَلِّمْ ثمَّ يسْجد سَجْدَتَيْنِ))
عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ظہر پانچ رکعتیں پڑھیں،آپ سے عرض کیا گیا،کیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وہ کیا؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا: آپ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں،تو آپ نے سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کیے،اور ایک دوسری روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں بھی تم جیسا انسان ہوں،جیسے تم بھول جاتے ہو ویسے ہی میں بھول جاتا ہوں،پس جب کبھی میں بھول جاؤں تو مجھے یاد کرا دیا کرو،اور جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک گزرے تو وہ درست بات تلاش کرنے کی پوری کوشش کرے اور اس بنیاد پر نماز مکمل کرے۔پھر سلام پھیرے اور پھر دو سجدے کرے۔‘‘ متفق علیہ۔