Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1018 (مشکوۃ المصابیح)

[1018] متفق علیہ، رواہ البخاري (1224) و مسلم (86/ 570)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عبد للہ بن بُحَيْنَة: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی بِہِمُ الظُّہْرَ فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ لَمْ يَجْلِسْ فَقَامَ النَّاسُ مَعَہُ حَتَّی إِذَا قَضَی الصَّلَاةَ وَانْتَظَرَ النَّاسُ تَسْلِيمَہُ كَبَّرَ وَہُوَ جَالِسٌ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ ثُمَّ سَلَّمَ

عبداللہ بن بحینہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں نماز ظہر پڑھائی تو آپ پہلی دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہو گئے اور تشہد نہ بیٹھے،تو صحابہ بھی آپ کے ساتھ ہی کھڑے ہو گئے حتیٰ کہ جب آپ نے نماز پڑھ لی تو صحابہ نے سلام پھیرنے کا انتظار کیا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے ہوئے دو سجدے کیے اور پھر سلام پھیرا۔متفق علیہ۔