Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1040 (مشکوۃ المصابیح)
[1040] رواہ مسلم (293/ 831)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: ثَلَاثُ سَاعَاتٍ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ينہانا أَن نصلي فِيہِنَّ أَو نَقْبُرَ فِيہِنَّ مَوْتَانَا: حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً حَتَّی تَرْتَفِعَ وَحِينَ يَقُومُ قَائِمُ الظَّہِيرَةِ حَتَّی تَمِيلَ الشَّمْسُ وَحِينَ تَضَيَّفُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوبِ حَتَّی تغرب. رَوَاہُ مُسلم
عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین اوقات: جب سورج طلوع ہو رہا ہو حتیٰ کہ وہ بلند ہو جائے،نصف النہار کے وقت حتیٰ کہ وہ زوال کی طرف جھک جائے اور جب وہ غروب کے لیے جھک جائے حتیٰ کہ وہ مکمل طور پر غروب ہو جائے،میں،ہمیں نماز پڑھنے اور مردوں کو دفن کرنے سے منع فرمایا کرتے تھے۔رواہ مسلم۔