Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1039 (مشکوۃ المصابیح)
[1039] متفق علیہ، رواہ البخاري (583، 3272) و مسلم (291/ 829)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا يَتَحَرَّی أَحَدُكُمْ فَيُصَلِّيَ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَلَا عِنْدَ غُرُوبِہَا)) وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: ((إِذَا طَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فدعوا الصَّلَاة حَتَّی تبرز. فَإِذا غَابَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَدَعُوا الصَّلَاةَ حَتَّی تَغِيبَ وَلَا تَحَيَّنُوا بِصَلَاتِكُمْ طُلُوعَ الشَّمْسِ وَلَا غُرُوبَہَا فَإِنَّہَا تطلع بَين قَرْني الشَّيْطَان))
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے کوئی شخص طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت نماز پڑھنے کا قصد نہ کرے۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب سورج کا کنارہ ظاہر ہو جائے تو نماز نہ پڑھو حتیٰ کہ وہ مکمل طور پر ظاہر ہو جائے،اور جب سورج کا کنارہ غروب ہو جائے تو نماز نہ پڑھو حتیٰ کہ وہ مکمل طور پر غروب ہو جائے،اور سورج کے طلوع و غروب کے اوقات کو اپنی نماز کے لیے متعین نہ کرو،کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں (کناروں) کے درمیان سے طلوع ہوتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔