Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1049 (مشکوۃ المصابیح)
[1049] رواہ مسلم (292/ 830)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي بصرة الْغِفَارِيّ قَالَ: صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالْمُخَمَّصِ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَقَالَ: ((إِنَّ ہَذِہِ صَلَاةٌ عُرِضَتْ عَلَی مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَضَيَّعُوہَا فَمَنْ حَافَظَ عَلَيْہَا كَانَ لَہُ أَجْرُہُ مَرَّتَيْنِ وَلَا صَلَاةَ بَعْدَہَا حَتَّی يَطْلُعَ الشَّاہِدُ)) . وَالشَّاہِد النَّجْم. رَوَاہُ مُسلم
ابوبصرہ غفاری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام مخمص پر ہمیں نماز عصر پڑھائی تو فرمایا:’’یہ نماز تم سے پہلے لوگوں پر پیش کی گئی تو انہوں نے اسے ضائع کر دیا۔پس جو شخص اس کی حفاظت کرے گا تو اسے اس کا دس گنا اجر ملے،اور اس کے بعد طلوع ’’شاہد‘‘ تک کوئی نماز نہیں۔‘‘ اور ’’شاہد‘‘ سے ستارے مراد ہیں۔رواہ مسلم۔