Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1051 (مشکوۃ المصابیح)
[1051] أسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (5/ 165 ح 21794) و رزین (لم أجدہ) ٭ عبد اللہ بن المؤمل: ضعیف الحدیث و مجاھد عن أبي ذر: منقطع (انظر أطراف المسند 6/ 185)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي ذَر قَالَ وَقَدْ صَعِدَ عَلَی دَرَجَةِ الْكَعْبَةِ: مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا جُنْدُبٌ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((لَا صَلَاةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَلَا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ إِلَّا بِمَكَّةَ إِلَّا بِمَكَّةَ إِلَّا بِمَكَّةَ)) . رَوَاہُ أَحْمد ورزين
ابوذر ؓ نے کعبہ کی سیڑھی پر چڑھ کر فرمایا: جو مجھے پہچانتا ہے تو پس وہ مجھے پہچانتا ہے،اور جو مجھے نہیں پہچانتا تو میں جندب ہوں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: مکہ کے سوا (تین مرتبہ فرمایا) نماز فجر کے بعد طلوع آفتاب تک اور عصر کے بعد غروب آفتاب تک کوئی نماز (پڑھنا درست) نہیں۔‘‘ ضعیف۔