Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1055 (مشکوۃ المصابیح)
[1055] متفق علیہ، رواہ البخاري (632) و مسلم (22/ 697)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ أَذَّنَ بِالصَّلَاةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ ثُمَّ قَالَ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ ذَاتُ بَرْدٍ وَمَطَرٍ يَقُولُ: ((أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ))
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک رات جب سردی تھی اور ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی،اذان کہی،پھر فرمایا سن لو! اپنے گھروں میں نماز پڑھو،پھر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سرد اور برسات والی رات مؤذن کو حکم فرمایا کرتے تھے کہ وہ کہے:’’اپنے گھروں میں نماز پڑھو۔‘‘ متفق علیہ۔