Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1056 (مشکوۃ المصابیح)

[1056] متفق علیہ، رواہ البخاري (673) و مسلم (66/ 559)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا وُضِعَ عَشَاءُ أَحَدِكُمْ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاة فابدؤوا بِالْعَشَاءِ وَلَا يَعْجَلْ حَتَّی يَفْرُغَ مِنْہُ)) وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُوضَعُ لَہُ الطَّعَامُ وَتُقَامُ الصَّلَاةُ فَلَا يَأْتِيہَا حَتَّی يَفْرُغُ مِنْہُ وَإِنَّہُ لِيَسْمَعَ قِرَاءَةَ الْإِمَامِ

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب شام کا کھانا لگا دیا جائے اور نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے تو پہلے شام کا کھانا کھا لو،اور کوئی شخص جلدی نہ کرے حتیٰ کہ اس سے فارغ ہو جائے۔‘‘ ابن عمر ؓ کے لیے کھانا لگا دیا جاتا اور نماز کھڑی کر دی جاتی تو آپ اس سے فارغ ہو کر ہی نماز کے لیے آیا کرتے تھے،حالانکہ وہ امام کی قراءت سن رہے ہوتے تھے۔متفق علیہ۔