Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1100 (مشکوۃ المصابیح)
[1100] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (667) بلفظ مختلف [وأحمد(3/ 268، 286) والنسائي (2/ 91 ح 814)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَقُول: ((اسْتَووا اسْتَوُوا اسْتَوُوا فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ إِنِّي لَأَرَاكُمْ من خَلْفي كَمَا أَرَاكُم من بَين يَدي)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
انس ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے:’’برابر ہو جاؤ،برابر ہو جاؤ،برابر ہو جاؤ،اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں اپنی پشت سے تمہیں اسی طرح دیکھتا ہوں جیسے میں تمہیں اپنے سامنے دیکھتا ہوں۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد۔