Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1102 (مشکوۃ المصابیح)
[1102] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (666) والنسائي (2/ 93 ح 820) [و صححہ ابن خزیمہ (1549) والحاکم علٰی شرط مسلم (213/1) ووافقہ الذھبي۔ ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَقِيمُوا الصُّفُوفَ وَحَاذُوا بَين المنكاكب وَسُدُّوا الْخَلَلَ وَلِينُوا بِأَيْدِي إِخْوَانِكُمْ وَلَا تَذَرُوا فرجات للشَّيْطَان وَمَنْ وَصَلَ صَفًّا وَصَلَہُ اللہُ وَمَنْ قَطَعَہُ قطعہ اللہ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ مِنْہُ قَوْلَہُ: ((وَمَنْ وَصَلَ صَفًّا)) . إِلَی آخِرِہِ
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اپنی صفیں قائم کرو،کندھے برابر رکھو،شگاف بند کرو،اپنے بھائیوں کے ہاتھوں کے لیے نرم ہو جاؤ،شیطان کے لیے شگاف (خالی جگہ) نہ چھوڑو اور جو شخص صف ملائے گا اللہ (اپنی رحمت کے ساتھ) اسے ملائے گا اور جو اسے قطع کرے گا،اللہ اسے (اپنی رحمت سے) قطع کر دے گا۔‘‘ ابوداؤد۔اور امام نسائی ؒ نے ((من وصل صفا)) سے آخر تک ان سے روایت کیا ہے۔اسنادہ حسن۔