Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1125 (مشکوۃ المصابیح)

[1125] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (594، 2533) ٭ مکحول التابعي لم یدرک أبا ھریرۃ رضي اللہ عنہ فالسند منقطع۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم: ((الْجِہَادُ وَاجِبٌ عَلَيْكُمْ مَعَ كُلِّ أَمِيرٍ بَرًّا كَانَ أَوْ فَاجِرًا وَإِنْ عَمِلَ الْكَبَائِرَ. وَالصَّلَاةٌ وَاجِبَةٌ عَلَيْكُمْ خَلْفَ كُلِّ مُسْلِمٍ بَرًّا كَانَ أَوْ فَاجِرًا وَإِنْ عَمِلَ الْكَبَائِرَ. وَالصَّلَاةٌ وَاجِبَةٌ عَلَی كُلِّ مُسْلِمٍ بَرًّا كَانَ أَوْ فَاجِرًا وَإِنْ عَمِلَ الْكَبَائِرَ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہر امیر کی معیت میں جہاد کرنا تم پر فرض ہے،خواہ وہ نیک ہو یا فاجر،اگرچہ وہ کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو،اور ہر مسلمان کے پیچھے نماز پڑھنا تم پر واجب ہے خواہ وہ نیک ہو یا فاجر،اگرچہ وہ کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو اور ہر مسلمان پر نماز پڑھنا واجب ہے خواہ وہ نیک ہو یا فاجر،اگرچہ وہ کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو۔‘‘ ضعیف۔