Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1133 (مشکوۃ المصابیح)
[1133] رواہ البخاري (694)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يُصَلُّونَ لَكُمْ فَإِنْ أَصَابُوا فَلَكُمْ وَإِنْ أَخْطَئُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْہِمْ)) . رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ وَہَذَا الْبَابُ خَالٍ عَنِ الْفَصْلِ الثَّانِي
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وہ (امام) تمہیں نماز پڑھائیں گے،چنانچہ اگر انہوں نے درست پڑھائی تو تمہارے لیے اجر ہے،اور اگر انہوں نے غلطی کی تو تمہارے لیے اجر ہے اور ان پر گناہ ہے۔‘‘ رواہ البخاری۔