Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1137 (مشکوۃ المصابیح)

[1137] رواہ مسلم (112/ 426)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ ذَاتَ يَوْمٍ فَلَمَّا قَضَی صَلَاتَہُ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْہِہِ فَقَالَ: أَيُّہَا النَّاسُ إِنِّي إِمَامُكُمْ فَلَا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ وَلَا بِالسُّجُودِ وَلَا بِالْقِيَامِ وَلَا بِالِانْصِرَافِ: فَإِنِّي أَرَاكُمْ أَمَامِي وَمن خَلْفي . رَوَاہُ مُسلم

انس ؓ بیان کرتے ہیں،ایک روز رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی،جب آپ نماز پڑھ چکے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا چہرہ مبارک ہماری طرف کرتے ہوئے فرمایا:’’لوگو! میں تمہارا امام ہوں،تم رکوع و سجود،قیام اور نماز سے فارغ ہونے میں مجھ سے سبقت نہ کیا کرو،کیونکہ میں اپنے آگے اور پیچھے سے تمہیں دیکھتا ہوں۔‘‘ رواہ مسلم۔