Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1138 (مشکوۃ المصابیح)
[1138] متفق علیہ، رواہ البخاري (796 مختصرًا) و مسلم (87/ 415)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا تُبَادِرُوا الْإِمَامَ إِذَا كَبَّرَ فكبروا وَإِذا قَالَ: وَلَا الضَّالّين. فَقُولُوا: آمِينَ وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا: اللہُمَّ رَبَّنَا لَك الْحَمد إِلَّا أَنَّ الْبُخَارِيَّ لَمْ يَذْكُرْ: وَإِذَا قَالَ: وَلَا الضَّالّين
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’امام سے سبقت نہ کرو،جب وہ اللہ اکبر کہے تو تم اللہ اکبر کہو،جب وہ (ولاالضالین) کہے تو تم آمین کہو،جب رکوع کرے تو رکوع کرو،جب ’’سمع اللہ لمن حمدہ‘‘ کہے تو تم ’’ربنا لک الحمد‘‘ کہو۔‘‘ بخاری،مسلم۔لیکن امام بخاری نے:’’اور جب (ولا الضالین) کہے۔‘‘ کا ذکر نہیں کیا۔متفق علیہ۔