Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1151 (مشکوۃ المصابیح)
[1151] صحیح، رواہ الدارقطني (1/ 274 ح 1062، 1063) والبیھقي (3/ 86) والشافعي في مسندہ (ص 57 ح237)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: كَانَ مُعَاذٌ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ ﷺ الْعِشَاءَ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَی قَوْمِہِ فَيُصَلِّي بِہِمُ الْعِشَاءَ وَہِيَ لَہُ نَافِلَة. أخرجہ الشَّافِعِي فِي مُسْندہ والطَّحَاوِي وَالدَّارَقُطْنِيّ وَالْبَيْہَقِيّ
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،معاذ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز عشاء ادا کرتے پھر اپنی قوم کے پاس جاتے اور انہیں نماز عشاء پڑھاتے،اور یہ (بعد والی نماز) ان کے لیے نفل ہوتی تھی۔صحیح،رواہ الدارقطنی۔